بھارت کی معروف اور لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت شدید خراب ،آئی سی یو میں منتقل 

بھارت کی معروف اور لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت شدید خراب ،آئی سی یو میں ...
بھارت کی معروف اور لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت شدید خراب ،آئی سی یو میں منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 77 سالہ اداکارہ سائرہ بانو جنہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر اور برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو کھویا ہے ان کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں۔سائرہ بانو کی طبیعت سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں اچانک کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
واضح رہے کہ برصغیر کے مایا ناز اداکار اور بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا 98 برس کی عمر میں 7 جولائی 2021 کو انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی موت کی خبر نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا تھا۔ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار سے بے حد محبت کرتی تھیں اورآخری وقت تک ان کے ساتھ تھیں۔

مزید :

تفریح -