کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے
 کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ، شدید گرمی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، نارتھ کراچی ،نیو کراچی، لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، قائد آباد ، شاہ فیصل ، نرسری ، ڈیفنس کلفٹن سمیت صنعتی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، این ٹی ڈی سی کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

کراچی میں یہ بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے ، کے الیکٹرک کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -