مطلوب دہشتگردوں کے مبینہ سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، اتنے ملزمان گرفتار کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے 

 مطلوب دہشتگردوں کے مبینہ سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، اتنے ملزمان گرفتار ...
 مطلوب دہشتگردوں کے مبینہ سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، اتنے ملزمان گرفتار کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات پرڈیرہ پولیس کا دہشتگردی، دھماکہ خیز مواد رکھنے، بم دھماکوں اور قتل و اقدام قتل کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بالی کھیارہ سمیت دیگر دہشتگردوں کو پناہ و خوراک مہیا کرنے والے مبینہ سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں میں 41میں سے39سہولت کارگرفتار۔ 
تفصیلات کےمطابق ڈیرہ پولیس نےدہشتگردی،دھماکہ خیز مواد رکھنے، بم دھماکوں سمیت قتل و اقدام قتل کی سنگین وارداتوں میں مطلوب دہشتگردوں اقبال عرف بالی کھیارہ، نثار معاویہ، ابرار معاویہ، خلیل الرحمن، اسامہ، الطاف احمد، محمد جان استرانہ، دلاور، رحمت اور دیگر مطلوب دہشتگردوں کو پناہ و خوراک فراہم کرنے والے ان کے مبینہ سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں خصوصی آپریشن کئے۔

ان کارروائیوں کے دوران پروآ پولیس نے سات ، درابن پولیس نے ایک ،سٹی پولیس نے سات، کھوئی بہارہ پولیس نے ایک، کلاچی پولیس نے 13، گومل یونیورسٹی پولیس نے سات اور کینٹ پولیس نے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔