طالبان نے پنجشیر کے عوام کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ احمد مسعود بھی پریشان ہوجائیں

طالبان نے پنجشیر کے عوام کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ احمد مسعود بھی ...
طالبان نے پنجشیر کے عوام کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ احمد مسعود بھی پریشان ہوجائیں
سورس: Twitter

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان کی جانب سے وادی پنجشیر کے عوام کے نام براہ راست پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں طالبان کے ساتھ شمولیت کا کہا گیا ہے۔

طالبان کی دعوۃ کونسل کے رہنما امیر خان متقی نے پنجشیر کے عوام کے نام ایک ریکارڈڈ پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پنجشیر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ شامل ہوجائیں اور مزاحمت کو ترک کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو طالبان سے لڑنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ انہیں سمجھائیں اور مسئلے کے پرامن حل کی طرف مائل کریں۔

خیال رہے کہ طالبان وادی پنجشیر کے سوا پورے افغانستان پر قابض ہوچکے ہیں۔ یہاں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -