جینز کی پینٹ کو کب دھونا چاہیے؟ لانڈری کے ماہر نے مشورہ دے دیا

 جینز کی پینٹ کو کب دھونا چاہیے؟ لانڈری کے ماہر نے مشورہ دے دیا
 جینز کی پینٹ کو کب دھونا چاہیے؟ لانڈری کے ماہر نے مشورہ دے دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جینز کی پینٹ کو کب دھونا چاہیے؟ یہ بھی ایک بحث ہے جو لوگوں میں چھڑی رہتی ہے کیونکہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ جینز کی پینٹ کو زیادہ دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم اب ایک ماہر نے اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق لانڈری کے ماہر ڈیان دمتروف ، جو لانڈری ہیپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں، نے کہا ہے کہ ”لوگ ہفتوں یا مہینوں تک اپنی جینز کی پینٹس کو نہیں دھوتے جو کہ بہت غلط عمل ہے۔ ہمیں تین بار پہننے کے بعد بہرصورت جینز کی پینٹ کو دھو لینا چاہیے۔“

دمتروف کا کہنا تھا کہ ”لوگوں میں جینز کی پینٹ کے متعلق ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ آپ اسے 6ہفتے تک بھی دھوئے بغیر پہن سکتے ہیں۔ تاہم یہ خیال غلط ہے۔ جب آپ طویل عرصے تک پینٹ کو دھوئے بغیر پہنتے ہیں تو اس میں پسینے کی بدبو، بیکٹیریا اور مردہ جلد کے خلیات وغیرہ جمع ہو جاتے ہیں اور بدبو کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتے ہیں چنانچہ جینز کی پینٹ بھی زیادہ سے زیادہ تین بار پہننے کے بعد دھو لینی چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -