طالبان کا پنجشیر میں بڑی کامیابی کا دعویٰ

طالبان کا پنجشیر میں بڑی کامیابی کا دعویٰ
طالبان کا پنجشیر میں بڑی کامیابی کا دعویٰ
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وادی پنجشیر کی دفاعی لائن توڑ کر چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد مسعود کے قومی مزاحمتی محاذ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وادی پنجشیر کے دروازے پر جنگ جاری ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قومی مزاحمتی محاذ کی دفاعی لائن توڑ کر ضلع شاتل کی چھ چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کی وادی میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے مزاحمتی محاذ کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب مزاحمتی محاذ نے بھی طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان دونوں دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔