طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو کس ملک کے دورے کی اجازت دے دی؟ بڑی خبر آگئی

طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو کس ملک کے دورے کی اجازت دے دی؟ بڑی خبر آگئی
طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو کس ملک کے دورے کی اجازت دے دی؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی منظوری دے دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آسڑیلوی شہری ہوبارٹ میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے بعد شیڈول ہے۔ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان  ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل -