حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ، شاہد خاقان عباسی ملکی نظام احتساب پر  برس پڑے

حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ، شاہد خاقان عباسی ...
حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ، شاہد خاقان عباسی ملکی نظام احتساب پر  برس پڑے

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا گیا لیکن ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے،ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) ملک میں کیا کر رہا ہے ؟ نیب سیاست کو توڑنے چھوڑنے کا نظام ہے، گندم، دوائیوں اور آٹے چینی کے پیسے کھا جائیں لیکن نیب نہیں پوچھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا پیش گوئیاں کر رہے ہیں کہ 6 ماہ یا ایک سال میں سزا ہو جائے گی، چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں کہ ان وزرا کا نیب سے کیا تعلق ہے ؟انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ  انتخابات جلد از جلد اور صاف شفاف ہوں، سیاست میں مفاہمت یا مزاحمت نہیں ہوتی بلکہ سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -