طالبان حکومت کا سربراہ کون ہوگا؟ نام کا اعلان کردیا گیا

طالبان حکومت کا سربراہ کون ہوگا؟ نام کا اعلان کردیا گیا
طالبان حکومت کا سربراہ کون ہوگا؟ نام کا اعلان کردیا گیا

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے جب کہ صدر یا وزیر اعظم ان کے نیچے رہ کر کام کرے گا۔

افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ امان اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ آئندہ افغان حکومت کے بھی سربراہ ہوں گے۔ نئی حکومت کے قیام اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ’ ہم جس حکومت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں وہ لوگوں کیلئے ایک ماڈل ہوگی، ہبتہ اللہ اخوندزادہ کی حکومت میں موجودگی پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے، وہی حکومت کے سربراہ ہوں گے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں سنا جائے گا۔‘

افغان تجزیہ کار حسن حق یار کے مطابق نئے سسٹم کا نام جمہوریہ یا امارت کی بجائے اسلامی حکومت ہوگا۔ ملا ہبتہ اللہ صدر نہیں بلکہ افغانستان کے قائد ہوں گے، صدر یا وزیر اعظم کا عہدہ ان کے نیچے ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -