سید علی گیلانی کی وفات ،وزیراعظم نے ایک دن کے سوگ کا اعلان کردیا

سید علی گیلانی کی وفات ،وزیراعظم نے ایک دن کے سوگ کا اعلان کردیا
سید علی گیلانی کی وفات ،وزیراعظم نے ایک دن کے سوگ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر ایک دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہیں  اورآج  قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔انکا کہنا تھا کہ  ​حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا،سید علی گیلانی نے اپنی تمام عمر لوگوں کے حق خود اردایت  کے لیے جدوجہد کی، انہیں بھارت فوج کے مظالم کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ ڈٹے رہے۔ہم پاکستان میں ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،اور انہیں ان کے الفاظ' ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے' کیساتھ یاد کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -