مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )مردان میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور کمسن بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ جمال گڑھی میں پیش آیا، جہاں شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے اس کی دوسری بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ سے کمسن بیٹا بھی مارا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور الگ گھر میں رہائش پذیر تھی۔
تھانہ جبر پولیس نے ملزم کے بیٹے کی رپورٹ پر والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات میں جاں بحق بچے کی عمر پانچ سال ہے، لاشوں کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا۔