اس خاتون نے 57کلووزن کس طرح کم کیا؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اس خاتون نے 57کلووزن کس طرح کم کیا؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اس خاتون نے 57کلووزن کس طرح کم کیا؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) موٹاپہ کم کرنے کیلئے ورزش، ڈائیٹنگ اور حتیٰ کہ ادویات بھی استعمال کی جاتی ہے مگر 22 سالہ خاتون جیس سیمنز نے محض انٹرنیٹ پر تصاویر بھیج کر وزن کم کر نے کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئس کریم فلیور زمیں چھپا انسانی شخصیت کا پوشیدہ راز ،چاکلیٹ پسند کرنے والوں کیلئے بری خبر

جیس کہتی ہیں کہ ان کا وزن دس سال کی عمر سے ہی بڑھنا شروع ہو گیا تھا اور سکول میں ساتھی بچے انہیں بدترین مذاق کا نشانہ بناتے تھے۔ جسمانی کاہلی اور ذہنی پریشانی کی وجہ سے وہ بے انتہاءکھاتی رہیں اور ان کا وزن تقریباً 140 کلوگرام تک پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ شدید موٹاپے کے باعث وہ 35 سال کی عمر تک دنیا سے رخصت ہو جائیں گی۔ جیس نے اس صورتحال میں موٹاپے سے لڑنے کا انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا۔ وہ کھانا کھانے سے پہلے اس کی تصویر لے کر انسٹاگرام پر بھیجتیں اور لوگوں کے کمنٹس کا انتظار کر تیں۔ اگر کھانے کو مضرصحت اور ضرورت سے زیادہ کیلوریز کا حامل قرار دیا جاتا تو وہ اسے چھوڑ کر مزید ہلکے پھلکے کھانے کا بندوبست کرتیں۔ جیس اس وقت تک کھانا نہ کھاتیں جب تک اکثریت اسے پاس نہ کر دیتی۔

 وہ اپنے وزن میں آنے والی کمی کی تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہیں اور انٹرنیٹ صارفین اس کی ہمت بندھاتے رہے۔ جیس نے اس دلچسپ طریقے پر سختی سے عمل پیرا رہ کر اب تک وزن میں 57 کلوگرام کی حیرت انگیز کمی کر لی ہے۔ اب وہ پہلے سے اس قدر مختلف اور دلکش نظر آتی ہیں کہ اکثر پرانے دوست انہیں پہچان بھی نہیں سکتے۔ وہ ابھی بھی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اورب الآخر نوعمر لڑکیوں جیسی ہلکی پھلکی ہونے کا عزم رکھتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس