فیس بک کا نیا ہیڈ آفس، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

فیس بک کا نیا ہیڈ آفس، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
فیس بک کا نیا ہیڈ آفس، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آپ نے بڑی بڑی کمپنیوں کے شاندار دفاتر تو دیکھیں ہوں گے لیکن دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کا نیا دفتر کسی اور ہی سیارے کا منظر پیش کرتا ہے۔

فیس بک نے سلیکون ویلی میں اپنے نئے دفتر کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس دیوہیکل عمارت کی چھت پر نو ایکڑ پر پھیلا ہوا ایک پارک ہے اور اس میں تقریباً 3ہزار ملازمین کی گنجائش والا ایک حیرت انگیز حد تک بڑا کمرہ بھی ہوگا۔ مینلو پارک کیلیفورنیا میں واقع اس دفتر کا رقبہ 430,000 سکویئر فٹ ہے۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے نئی عمارت کے ہوائی نظارے کی تصویر اپنے پبلک پیج پر پوسٹ کی ہے جس میں یہ ایک خوبصورت جزیرے جیسی نظر آتی ہے۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک ایسا دفتر بنائیں جس میں ان کے ہزاروں انجینئر ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر کام کریں تاکہ ان کی کمپنی کے ایک خاندان ہونے کے نظریے کو فروغ ملے۔ فیس بک کی نئی عمارت پرانے دفتر سے زیادہ دوری پر واقع نہیں ہے اور ان دونوں عمارتوں کو ایک سرنگ کے ذریعے آپس میں ملایا جائے گا۔ نئی عمارت کی تعمیر کا آغاز ستمبر 2014ءمیں کیا گیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...