شام میں دوران حراست تشدد سے شہید کئے گئے 4فلسطینیوں کی شناخت ہوگئی

شام میں دوران حراست تشدد سے شہید کئے گئے 4فلسطینیوں کی شناخت ہوگئی

دمشق (این این آئی)شامی فوج کی جیلوں میں دوران حراست شہید کئے گئے 4فلسطینی پناہ گزینوں کی شناخت ہوگئی ہے۔شہداء میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دوران حراست تشدد کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینی پناہ گزینوں میں دو سگے بھائی نضال اور یامین جہاد سعدیہ بھی شامل ہیں ن دونوں کا تعلق شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم یرموک پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ تشدد سے شہید کئے جانیوالے تازہ فلسطینیوں میں دو خواتین 20 سالہ حنین عادل ابوالھیجاء اور اس کی چچا زاد 23 سالہ لینا عابد ابو الھیجا شامل ہیں۔

وہ پچھلے اڑھائی سال سے شامی فوجی کی جیلوں میں پابند سلاسل تھیں۔ فلسطین شام ایکشن گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں شامی فوجی کی جیلوں میں 375 فلسطینی پناہ گزینوں کو تشدد کرکے شہید کیا جا چکا ہے۔ اس وقت بھی شام کی جیلوں میں 819 فلسطینی پناہ گزین نہایت کٹھن حالات میں قید ہیں۔

مزید : عالمی منظر