یمن میں باغیوں کو ہتھیار نہیں بھیجے ٗ ایران

یمن میں باغیوں کو ہتھیار نہیں بھیجے ٗ ایران

تہران (این این آئی)ایران کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ حکومت نے یمن میں امدادی سامان تو بھیجا لیکن تہران نے ہتھیار بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے تہران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کے حوالے سے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو ہتھیار بھجوانے کے الزامات ’’مکمل طور پر من گھڑت‘‘ ہیں۔افخم نے کہا کہ غیر فوجی پروازوں کے ذریعے امدادی سامان اور ادویات یمن بجھوائی گئیں۔

مزید : عالمی منظر