امریکا نے مصر کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کی منظوری دیدی
واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے مصر کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔ یہ منظوری امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے دی گئی ہے۔ مصر میں جنرل سیسی کی حکومت کے قیام کے بعد امریکا نے مصر کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روک دی تھی، تاہم اب بارہ جدید ایف سولہ طیارے مصر کو فراہم کیے جائیں گے۔ نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے سے مصر اور امریکا کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ ملے گا، جو اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مددگار ہوگا۔