بھارت، ریاست اتر پردیش میں بارات لیٹ لیکر جا نے والو ں کو جرمانے

بھارت، ریاست اتر پردیش میں بارات لیٹ لیکر جا نے والو ں کو جرمانے

ھاتر پردیش (آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں بارات لے کر جانے والے دلہا خبردار ہو جائیں ، مقررہ وقت سے بارات جتنے منٹ لیٹ ہوئی اتنے ہی سو جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ تونکپوری تانڈا گاؤں کی پنچایت کے فیصلے کیمطابق شادی کے موقع پر لڑکی والوں کو انتظار کرانے والے باراتیوں کو جرمانہ دینا ہوگا۔ مقررہ وقت سے ایک منٹ بارات لیٹ ہوئی تو ایک سو روپے دو منٹ ہوئی تو دو سو روپے اور اسی طرح رقم بڑھتی جائے گی۔ دلہا والے بارات لاتے وقت زیادہ شور بھی نہیں کریں گے۔

دس ہزار مسلم آبادی والے اس گاؤں میں لوگوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچیاں صرف اپنے گاؤں میں ہی بیاہیں ۔

مزید : عالمی منظر