سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ٗ ایرانی نائب وزیر خارجہ

سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ٗ ایرانی نائب وزیر خارجہ

کویت سٹی (این این آئی) یمن میں جاری کشیدہ صورت حال کے حل کیلئے ایران نے خواہش ظاہر کردی ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن کے بحران کو ختم کرنے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین عامر نے کہاکہ ایران یمن کی تمام جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا چاہتا ہے۔انہوں نے سفارش کی کہ یمن کی تمام جماعتیں پرامن ہو جائیں اور مذاکرات شروع کریں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ا یران اور سعودی عرب یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے تعاون کرسکتے ہیں۔ایران اور ان کے علا قائی حریف کے ساتھ رابطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ اس کے لئے کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتا سکتے۔حسین عامر نے کہا کہ ایران کے پاس یمن کے بحران کو حل کرنے کے لئے تجاویز موجود ہیں۔

مزید : عالمی منظر