وکٹورین جونیئر اسٹیٹ ٹینس چیمپئن شپ 6 اپریل سے شروع ہوگی

وکٹورین جونیئر اسٹیٹ ٹینس چیمپئن شپ 6 اپریل سے شروع ہوگی

 وکٹوریہ( نیٹ نیوز )ٹینس وکٹوریہ کے زیر اہتمام وکٹورین جونیئر اسٹیٹ ٹینس چیمپئن شپ 6 سے 10 اپریل تک کھیلی جائے گی ۔ اس چیمپئن شپ میں انڈر 12 بوائز سنگلز،گرلز سنگلز، انڈر 12 بوائز ڈبلز،گرلزڈبلز ، انڈر 14 بوائز سنگلز ،گرلز سنگلز، انڈر 14 بوائز ڈبلز ،گرلزڈبلز، انڈر 16بوائز سنگلز،گرلز سنگلز اور انڈر 16 بوائز ڈبلز ،گرلزڈبلز کے مقابلے ہونگے ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے درخواستیں10فروری سے وصول کی گئیں جبکہ 23 مارچ انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ تھی ۔ ٹورنامنٹ کے ترجمان کا کہناہے کہ اس ایونٹ میں آسٹریلیا کے نامور کھلاڑی بھی شرکت کریں گے جن کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہ اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی