بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی ، چڑیا گھر کے جانور مرغی کھانے پر مجبور

بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی ، چڑیا گھر کے جانور مرغی کھانے پر مجبور

مہاراشٹر (آئی این پی ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی کے بعد چڑیا گھر میں جانور مرغی کا گوشت کھانے پرمجبور ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی نے چڑیا گھر جانوروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔ ببر شیر ، چیتے ، ریچھ ، مگرمچھ کسی کو بھی ان کا من پسند کھانا نہیں مل رہا۔

گائے کے گوشت پر گزارا کرنے والوں کو اب بھینس کے گوشت میں مرغی ملا کر دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرغی کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک دوا جانوروں کی صحت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ جنگلی جانوروں کے کھانے میں جو توازن ہونا چاہیئے وہ بھی اب نہیں رہیگا۔

مزید : عالمی منظر