میامی اوپن ‘ وینس ولیمز کو کورٹر فائنل میں کلارا کے ہاتھوں شکست

میامی اوپن ‘ وینس ولیمز کو کورٹر فائنل میں کلارا کے ہاتھوں شکست

میامی ( نیٹ نیوز) امریکہ کی سابق عالمی چیمپئن وینس ولیمز میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سپین کی کلارا سواریز ناوارو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی وینس ویلیمز کو 0-6‘ 6-1 اور 7-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ایک اور میچ میں آندریا پیٹکوویک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارو لینا پالیسکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاوینس ولیمز نے شکست پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے اس مرحلہ سے باہر ہونے پر بہت دکھ ہوا لیکن حریف کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا مستقبل میں عمدہ پرفارمنس دکھاؤنگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی