انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس کی آفریدی اور مصباح کا تذکرہ نہ کرنے پرمعذرت
لندن ( نیٹ نیوز )انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ فائنل کی تقریب میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ میلبرن میں ورلڈ کپ فائنل کی اختتامتی تقریب کے دوران انگش کمنٹیٹر مارک نیکالس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اسٹار کھلاڑیوں کا زکر کیا۔نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔تقریب ختم ہوئی اور آسٹریلیا کا جشن شروع تاہم پاکستانی فینز نکولس کے رویہ پر شدید نالاں ہوئے اور ٹوئٹر پر نکلولس سے وضاحت طلب کر ڈالی۔تین دن گزرنے کے بعد نکولس نے واضح کیا کے مصباح اور آفریدی کا زکر نا کرنا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔