ریتو رانی دی ہاک بے کپ کیلئے بھارتی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان برقرار

ریتو رانی دی ہاک بے کپ کیلئے بھارتی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان برقرار

 ممبئی( نیٹ نیوز) ہاکی انڈیا نے رواں ماہ نیوزی لینڈ میں شیڈول ہاک بے کپ کیلئے 18 رکنی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ریتو رانی ٹیم کی کپتان برقرار رہیں گی جبکہ دپیکا نائب کپتان ہوں گی۔ ٹورنامنٹ 11 سے 19 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک سمیت ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، جاپان، کوریا، امریکہ اور بھارت کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ بھارتی ٹیم 11 اپریل کو چین کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ بھارت کی ویمن ہاکی ٹیم کپتان ریتو رانی، نائب کپتان دپیکا، راجنی، سویتا، سوشیلا، سونیتا، دیپ، پوناما، مونیکا، نمیتا، منز، لیلی، نوجوت، سندریا، وندنا، پونم رانی اور انورادھا پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی