ترکی میں بجلی کا بڑابریک ڈاؤن نظام زندگی مفلوج

ترکی میں بجلی کا بڑابریک ڈاؤن نظام زندگی مفلوج

انقرہ ( آن لائن )ترکی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے تمام اکیاسی صوبوں میں زندگی مفلوج کرکے رکھ دی۔ استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں میٹرو، ہائی اسپیڈ ٹرین، ٹرام سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ رات گئے پاور سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ترکی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اکیاسی صوبوں کو برقی سپلائی معطل ہوگئی جس کے نتیجے میں استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں میٹرو، ہائی اسپیڈ ٹرین، ٹرام سروس بند ہوگئی۔ شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرکش الیکٹرک انڈکشن کمپنی نے بجلی فراہمی کے نظام کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات شروع کردیئے اور رات گئے تک پاور سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی.ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ پاور بریک ڈاؤن کی دہشتگردی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ترک وزیر توانائی تین ر یلدز نے کہاہے کہ، ہم تحقیقات کیدوران اس بحران کی تہہ تک جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر