4اپریل کو مکمل چاند گرہن ہوگا ‘پورے برصغیر میں دکھائی دے گا

4اپریل کو مکمل چاند گرہن ہوگا ‘پورے برصغیر میں دکھائی دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (کے پی آئی) ہفتے کو مکمل چاند گرہن ہوگا جو آسمان صا ف رہنے کی صورت میں پورے برِ صغیر میں دکھائی دے گا ۔ برلا سائنس سینٹر کے دائریکٹر بی جی سدارتھ نے یہاں بتایا کہ چاند گرہن اس وقت رونما ہو تا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے ۔اور اس طرح چاند پرسایہ چھا جا تا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ گرہن سہ پہر 3بج کر 47منٹ پر شروع ہو گا تاہم شام ساڑھے 7بجے یہ چاند کو مکمل طور پر ڈھا نپ لے گا ۔
یہ صورتحال 2منٹ تک رہے گی اور 7بج کر 32منٹ پر گرہن ختم ہو نا شروع ہو جائے گا ۔ بی جی سدارتھ نے بتایا کہ درحقیقت گرہن کے دوران چاند پوری طرح غا ئب نہیں ہو جائے گا بلکہ یہ ایک سرخ گولے کی صورت میں تبدیل ہو جائے گا جسے خونی چاند کا نام دیا جا تا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن سے متعلق بہت سے قصے کہانیاں مشہور ہیں لیکن ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -