فتھانزا نے ممکنہ اخراجات کیلئے 30 کروڑ ڈالر مختص کر دیے

فتھانزا نے ممکنہ اخراجات کیلئے 30 کروڑ ڈالر مختص کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (این این آئی)جرمنی کی ہوائی کمپنی لفتھانزا نے جرمن ونگز جہاز کے حالیہ حادثے کے بعد ممکنہ اخراجات کے لیے 30 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔جرمن ونگز کی مالک کمپنی لفتھانزا نے بتایا کہ یہ پیسہ مقدمے کے تمام اخراجات پورے کرنے کیلئے کافی ہو گا ادھر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر تک 150 افراد کی شناخت ہو جائے گی۔حادثے کے مقام پر جلد رسائی کے لیے ایک عارضی سڑک بنائی گئی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف اداروں کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے صدر اولاند نے امدادی کارکنوں کے کام کو سراہا ہے۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے بتایا کہ رواں ہفتے کے اختتام سے پہلے ڈی این اے کی مدد سے لاشوں کی شناخت کر لی جائیگی۔جرمن حکام نے بتایا کہ لفتھانزا کی جانب سے مختص کی گئی 30 کروڑ ڈالر کی رقم 50 ہزار ڈالر کی اس رقم کے علاوہ ہے جو ابتدائی اخراجات کیلئے مسافروں کے رشتے داروں کیلئے دستیاب ہے۔

مزید :

عالمی منظر -