دفیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2018ء،جاپان اور جنوبی کوریا نے میچز جیت لئے

دفیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2018ء،جاپان اور جنوبی کوریا نے میچز جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بئی ( نیٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2018ء کے سلسلے میں جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چین اور تیونیسیا کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ازبکستان کو 1 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ ایک اور میچ میں جنوبی کوریا نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ چین اور تیونیسیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں اور میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔ ایک اور میچ میں سنگاپور کی ٹیم بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔