اس آدمی نے مفت میں سیر و تفریح کا پیکج جیتا لیکن پھر بھی اداس ہے ، کیوں ؟

اس آدمی نے مفت میں سیر و تفریح کا پیکج جیتا لیکن پھر بھی اداس ہے ، کیوں ؟
اس آدمی نے مفت میں سیر و تفریح کا پیکج جیتا لیکن پھر بھی اداس ہے ، کیوں ؟

  


سان ہوان (نیوز ڈیسک) اگر کسی کو بیٹھے بٹھائے پورٹوریکو جیسے انتہائی خوبصورت ملک کی مفت سیر کا موقع مل جائے تو یقیناً خوشی سے اس کی باچھیں کھل جائیں گی لیکن ذرا ان صاحب کو دیکھئے کہ یہ یوں غمزدہ ہیں جیسے ان کا سب کچھ لٹ گیا ہو۔ ویب سائٹ ریڈٹ پر وجیٹ ڈوڈ کے نام سے شہرت پانے والے صاحب کی افسردہ تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ انہیں پورٹو ریکو کی سیر کا موقع ایک انعامی سکیم کے ذریعے ملا لیکن جب یہ اس ملک کے خوبصورت ترین مقامات پر موجود تھے تو ان کی بنائی گئی ہر تصویر غم و الم کا منظر پیش کرتی ہے۔ اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل وہ اس لئے اس قدر غمزدہ ہیں کہ ان کی اہلیہ سیر کے لئے ان کے ساتھ نہیں آئیں۔ ان کا ایک چھ ماہ کا بچہ ہے جس کی وجہ سے خاتون نے سفر کرنے سے انکار کردیا اور یوں انہیں اکیلے ہی خوبصورت مقامات کے لئے روانہ ہونا پڑا لیکن بیگم کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ سارے سفر کے دوران ایک دفعہ بھی مسکرا نہ پائے۔ یہ تصاویر ان کے ساتھ موجود ایک دوست نے بنائیں ہیں۔

وہ کتا ب جو بل گیٹس نے تین ارب روپے میں خریدی،مگر کیوں؟وجہ جانئے

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...