ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بانڈ بن گئے

ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بانڈ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک(آن لائن) جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’’اسپیکٹرے‘‘ کی شوٹنگ زورو شور سے جاری‘ نئی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ نامور ہالی ووڈ اداکار ڈینئل کریگ مسلسل چوتھی مرتبہ جیمز بانڈ بن گئے۔ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’’اسپیکٹرے‘‘ کی شوٹنگ کئی ممالک میں زورو شور سے جاری ہے چار سال بعد آنے والی بانڈ سلسلے کی 24 ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس دے رہے ہیں ۔ جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنڈ زیرو زیرو سیون کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکشن‘ ایڈونچر‘ کرائم اور جاسوسی پر مبنی بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم ’’اسپیکٹرے‘‘ میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 23 اکتوبر کو برطانوی جبکہ 6 نومبر کو امریکی سینماء گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید :

کلچر -