اداکارہ نرگس فخری اوردیوپاٹل میں قربتیں بڑھنے لگیں

اداکارہ نرگس فخری اوردیوپاٹل میں قربتیں بڑھنے لگیں
اداکارہ نرگس فخری اوردیوپاٹل میں قربتیں بڑھنے لگیں

  


 ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اور اداکار دیوپاٹل میں قربتیں بڑھنے لگیں ‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار دیوپاٹل جو اپنی سابقہ گرل فرینڈ فریدا پنٹو کی بے وفائی کے بعد ٹوٹ سے گئے تھے کو اپنا دکھ بانٹنے کے لئے کسی کے کاندھے کا سہارا مل گیا ہے وہ کاندھا کسی اور کا نہیں بلکہ اداکارہ نرگس فخری کا ہے۔دونوں کو ممبئی کے مقامی ہوٹل میں رات کا کھانا اکٹھے کھاتے ہوئے اور خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا جس سے یہ بات صاف ظاہر ہو رہی تھی کہ دونوں میں قربتیں بڑھ گئیں ہیں اور یہ رشتہ جلد ہی مزید مستحکم ہو جائے گا۔

مزید : کلچر