گوشہ ادب و فن کا پلیٹ فارم ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد فراہم کریگا،عطاء محمد خان

گوشہ ادب و فن کا پلیٹ فارم ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد فراہم کریگا،عطاء محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (فلم رپورٹر )لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام قائم کیا گیا گوشہ ادب و فن کا پلیٹ فارم ادب اور موسیقی کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد فراہم کرے گا یہ بات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پہلے پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ آج کے اس پروگرام میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ استاد عبدالروف ، استاد سلیم خان، نوشاد علی خان، سجاد طافو ، ماسٹر عنایت علی، کفایت حسین، جمی خان اور ان کے طالبعلموں نے اس پلیٹ فارم پر پرفارم کیا۔ واضح رہے لاہور آرٹس کونسل نے موسیقی کے ہر شعبہ میں موسیقی کے طالبعلموں کی تربیت کے لیے اعلیٰ مہارتوں کے حامل اساتذہ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور خصوصا جب سے کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے الحمراء اکیڈمی آف آرٹس میں نئی جان سی ڈال دی گئی ہے جس سے موسیقی کے طالبعلموں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

مزید :

کلچر -