عالیہ بھٹ کااپنا میوزک البم جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ

عالیہ بھٹ کااپنا میوزک البم جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ

 ممبئی ( نیٹ نیوز)فلم ’’ہائی وے‘‘ کے مشہور گانے ’’سوہا سوہا‘‘ اور’’ہمپٹی شرما کی دلھنیا‘‘ کے ان پلگ ورژن’’سمجھاواں‘‘ جیسے مشہور گیتوں سے گلوکاری شروع کرنے والی بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنا میوزک البم ریلیز کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، رواں سال نوجوان اداکارہ کئی فلموں میں کام کر رہی ہیں اور وہ 25 سال کی عمر تک یہ البم ریلیز کر سکتی ہیں۔عالیہ ان دنوں ہدایت ابھیشک چوبے کی فلم’’اڑتا پنجاب‘‘، کرن جوہر کی’’کپور اینڈ سنز‘‘ اور وکاس بھیل کی’’شاندار‘‘ میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر