بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے جج بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے جج بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

 ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ٹی وی شو’’ نچ بلیئے 7‘‘ میں بطور جج شریک ہونے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ٹی وی شو’’ نچ بلیئے‘‘ کے سلسلے کے ساتویں پروگرام کی پیشکش ٹھکرا دی ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ابھی چھوٹی سکرین پر کسی پروگرام کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ اب اداکارہ ودیا بالن کا بطور جج نام زیر غور ہے ان سے رابطے تیز کردیئے گئے ہیں ۔

مزید : کلچر