پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر بھارتی توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر بھارتی توجہ کا مرکز بن گئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر بھارتی توجہ کا مرکز بن گئے، بھارت کی خودمختار پاور کمپنیوں نے تھر سے کوئلہ درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ پاکستان دنیا کے ساتویں بڑے کوئلے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے، جبکہ بھارت میں 65فیصد بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران بھارت میں کوئلے کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث بھارتی انڈیپنڈنڈ پاور پروڈیوسرز تھر میں موجود کوئلہ درآمد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کوئلے کی برآمد کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ تھر میں کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو سالانہ ایک کروڑ ٹن تک بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس کے بعد برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔ *****

مزید : کامرس