زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے

 کراچی (این این آئی) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوگئے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی چھٹی قسط ملنے کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے6.6 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کیا تھا جس میں سے اب تک 3 ارب 60 کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ حکومت بیرونی قرضوں کے بجائے برآمدا ت اور براہ راست غیر ملکی سرمایاکاری سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے۔ *****

مزید : کامرس