کشف فاؤنڈیش اوریوبی ایل میں معاہدہ
لاہور(پ ر) کم آمدنی والی خواتین کو سرمائے کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کشف فاؤنڈیشن اوریوبی ایل کے درمیان خواتین کو جدیدطرز کی سہولت’’ خواتین بچت اکاؤنٹ‘‘ فراہم کرنے کا معاہد ہ طے پاگیاہے جس کے ذریعے کشف کلائنٹس بچت اکاؤنٹ کی سہولت حاصل کرسکیں گی۔ یوبی ایل بینکنگ پراڈکٹ گروپ کے سینئرایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ابرارمیر اور کشف فاؤنڈیش کی ایم ڈی روشانے ظفر نے معاہدے پر دستخط کیے اوراس امرکااظہارکیا کہ دونوں اداروں کے درمیان معاہدے سے خواتین کو سہولیات حاصل ہونگی۔