بینکوں کاحکومت سے اربوں روپے کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کا مطالبہ

بینکوں کاحکومت سے اربوں روپے کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کا مطالبہ

 اسلام آباد( آن لائن) پاکستانی بنکوں نے حکومت سے اربوں روپے کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ،بیرون ممالک سے بنکوں کے زریعے رقومات بھجوانے کے سلسلے میں گذشتہ ایک سال سے بنکوں کو بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ،اگلے مالی سال سے بیرون ممالک سے بنکوں کے زریعے رقومات بھجوانے کی فیس میں 5ریال کمی کر دی گئی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اسٹیٹ بنک اور پاکستان میں کام کرنے والے مختلف بنکوں کے سربراہوں کے مابین ہونے والی میٹنگ میں بنکوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ان کے حکومت کے ذمہ واجب الادہ اربوں روپے جلد از جلد ادا کئے جائیں تاکہ بنک اپنے کاروباری معاملات کو خوش اسلوبی سے جاری رکھ سکیں جس پر وزارت خزانہ کے حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی واجب الادہ بقایاجات اگلے تین سے چار مہینوں میں ادا کر دی جائیں گی اس موقع پر بیرون ممالک سے رقومات بنکوں کے زریعے بھجوائے جانے کی حوصلہ افزائی اور ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے بیرون ممالک پاکستانیوں کو خصوصی رعاتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بنک200ڈالر کی ٹرانزیکشن پر 20ریال وصول کرے گی۔ جو کہ اس سے پہلے 25ریال تھاپاکستان میں رقومات کی ادائیگی پر ہونے والے تمام اخراجات حکومت سٹیٹ بنک کے زریعے بنکوں کو ادا کرے گی اس سکیم پر اگلے مالی سال کے اغاز سے عمل درآمد کیا جائے گا۔۔۔۔اعجازمحمد

مزید : کامرس