لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹولنٹن مارکیٹ جیل روڈ پر آپریشن کلین اپ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹولنٹن مارکیٹ جیل روڈ پر آپریشن کلین اپ

 لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام ٹولنٹن مارکیٹ جیل روڈ پر کلین اپ آپریشن کیا گیا جس کے دورا ن بڑی مقدار میں ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔آپریشن کی نگرانی ڈپٹی منیجر آپریشنز شعیب ڈار اور اسسٹنٹ منیجر انعم شاہد نے کی جبکہ البیراک کی عملہ و مشینری پر مشتمل ٹیم نے بھی صفائی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ آپریشن میں ملحقہ سڑکوں کی مکینکل سویپنگ و واشنگ بھی کی گئی۔مزیدبراں سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور کی قیادت میں آگاہی مہم کا انعقادکیا گیاجو صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج و فوری ازالہ کے لیے کیمپوں کے قیام ، مارکیٹ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ واک اور معلوماتی و آگاہی پمفلٹس کی تقسیم پر مشتمل تھی۔ایل ڈبلیوایم سی ٹیم نے شہریوں سے کوڑے دانوں کے استعمال اور گندگی پھیلانے سے اجتناب کی اپیل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1