لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر 91 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 59 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس 63.72پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5094.82پربندہوا۔مارکیٹ میں کل 8 لاکھ 47 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 20 لاکھ 6 ہزار900حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ3لاکھ90 ہزار500حصص کاکاروبارہوا۔ ۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے74ہزار حصص۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائینز کارپوریشن لمیٹڈ کے68ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.13روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -