آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی چھٹی قسط جاری کر دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی چھٹی قسط جاری کر دی

 لاہور(کامرس رپورٹر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد کی چھٹی قسط جاری کر دی ہے۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو مجموعی طور پر 49 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار روپے کی قسط جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستانی معیشت کے چھٹے جائزہ کے بعد پاکستان کو قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی جس کی گزشتہ مہینے آئی ایم ایف کے بورڈ نے باضابطہ منظوری دی جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد کی قسط موصول ہو گئی ہے۔موجودہ توسیع فنڈنگ پروگرام کی چھٹی قسط ہے۔ اب تک اس پروگرام میں آئی ایم ایف پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرچکا ہے۔ جمعے کو آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لئے قرض کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔پاکستان کو قرض کی ہر قسط سے قبل معیشت اور اصلاحات کے بارے میں معلومات آئی ایم ایف جائزہ مشن کو دینا ہوتی ہے۔ جو کہ جائزے کے بعد نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرتا ہے

مزید : کامرس