نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کااجلاس آج ہو گا

نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کااجلاس آج ہو گا

 لاہور(نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کاایک اہم مشترکہ اجلاس آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگااجلاس کی صدرات مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی کرینگے ضلعی انتخابات اورپارٹی کے اہم امورپرتفصیلی بحث کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں مرکزی سینئرنائب صدرمفتی قیصرشہزاد نعیمی ، علامہ افتخار احمد نعیمی ،علامہ قاسم علوی ،مفتی انتخاب احمد ، مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہبازاحمدسیفی ،مفتی ذیشان علی صابری،پروفیسر وارث علی شاہین،حافظ سفارش علی گجر ، مفتی بلال فاروق نعیمی سمیت دیگرمرکزی ذمہ داران شرکت کرینگے۔اجلاس میں ضلعی سطح پرہونے والے پارٹی انتخابات بارے مشاورت کی جائے گی،نیزمشرقی وسطیٰ کی صورتحال پرتفصیلی بحث ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1