ملک دشمن عناصر آپریشن ضر ب عضب کو رکوانا چاہتے ہیں،رانااعجاز حفیظ

ملک دشمن عناصر آپریشن ضر ب عضب کو رکوانا چاہتے ہیں،رانااعجاز حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے صوبائی رہنما رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو نئے امتحان میں ڈال کر ہماری قومی سلامتی کے ضامن ’’اپریشن ضرب عضب‘‘رکوانا چاہتے ہیں پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیاء میں بڑی اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کے درپے ہیں ۔ مگر میاں نوازشریف کے فیصلوں سے دشمن عناصر کے عزائم ناکام ہونگے اس امر کااظہار انہوں نے صوبائی آفس میں کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا ایک ایک لمحہ اٹھایا گیا ایک ایک قدم پاکستان کی سلامتی کاضامن ہے