شیل پاکستان نے ملتان روڈ، لاہور پر اپنا نیا فیول اسٹیشن قائم کردیا

شیل پاکستان نے ملتان روڈ، لاہور پر اپنا نیا فیول اسٹیشن قائم کردیا

 فیول اسٹیشن قائم کردیا ہے۔یہ فیول اسٹیشن لاہور کے مرکزی اور ملحقہ علاقوں اتفاق ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور اعوان ٹاؤن کے مسافروں کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور سروسز فراہم کرے گا۔شیل کے نائب صدر ۔ایسٹ ، Asada Harinsuit نے کہا کہ،’’شیل کی جانب سے نئے فیول اسٹیشن کا افتتاح صارفین کو ترجیح دینے اورانہیں پاکستان میں عالمی معیار کے ایندھن کو ریٹیل میں فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔شیل کا اپنے نیٹ ورک کو مزید وسیع کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں صارفین کیلئے اعلیٰ معیارکے ایندھن اور سروسز فراہم کرتے ہوئے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔‘‘یہ اسٹیشن صنعتی علاقے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے باعث تجارتی و نجی شعبوں کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا جبکہ یہاں تمام بنیادی اضافی کسٹمر ویلیو پروپوزیشنز جیسا کہ سلیکٹ(سائٹ ۔سپر اسٹور)، کار واش، ٹائر شاپ اور فوری تیل تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہوں گی ۔اس فیولنگ اسٹیشن سے انڈسٹریل روڈ استعمال کرنے والے ہزاروں مسافربھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1