دشمن قوتیں اسلامی ممالک کو آپس میں لڑاناچاہتی ہیں،ناہید عدیل ملک

دشمن قوتیں اسلامی ممالک کو آپس میں لڑاناچاہتی ہیں،ناہید عدیل ملک

 لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک اور سیکرٹری اطلاعات شاہین ورک نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں اسلامی برادرز ممالک کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں قوم کو آج پھر سید پرویزمشرف کی ضرورت ہے اس امر کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس خواتین کی میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہدہ نصیر ،روزلین سراج سمیت دیگر خواتین موجود تھیں۔ناہید عدیل ملک نے وطن عزیز گزشتہ 7سال سے بحران در بحران کاشکار ہے،پی پی پی اور( ن) لیگ اپنے مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دی ہے ۔2سال پہلے کرپشن کاراج تھا اب کمیشن خورمافیا کی حکمرانی ہے قوم پریشان ہے یہودی لابی ہمیں جغرافیائی لحاظ سے تقسیم کرنا چاہتیہے ۔شاہین ورک نے کہا کہ 34سال قبل بھی ایک جذباتی سیاست دان نے پاکستان کا ایک بازو علیحدہ کرکے بھارت کو خوش کیا تھا اب بھی یہی دشمن قوتیں اسی ملک کو تھانیدار بنانے کیلئے اس کے قریب بسنے والے اسلامی ممالک کو آپس میں لڑا کر اسکی بالادستی قائم کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کو آج ایک اور سید پرویز مشرف کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی کمزور ہاتھوں سے نکل کر مضبوط ہاتھوں میںآسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4