زبیر احمد گوندل آئندہ دو سال کیلئے شباب ملی پاکستان کے صدر مقر ر

زبیر احمد گوندل آئندہ دو سال کیلئے شباب ملی پاکستان کے صدر مقر ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مشاورت کے بعد سابق طالب علم رہنما زبیر احمد گوندل کو آئندہ دو سال کیلئے شباب ملی پاکستان کا صدر مقر ر کیاہے زبیر احمد گوندل پنجاب یونیورسٹی کے ناظم ، صوبہ پنجاب کے ناظم ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے صدر رہے ہیں اس وقت وہ امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں زبیر احمد گوندل حلقہ 65 سرگودہا سے جماعت اسلامی کی طر ف سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں ۔ زبیر احمد گوندل نے شباب ملی پاکستان کے مرکزی آفس منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔