الیکٹریشن سٹریٹ لائٹ ٹھیک کرتے ہوئے کھمبے سے گر کر زخمی

الیکٹریشن سٹریٹ لائٹ ٹھیک کرتے ہوئے کھمبے سے گر کر زخمی

 لاہور (کرائم سیل)محمد شفیق الیکٹریشن ٹی ایم اے سمن آباد ٹاؤن سٹریٹ لائٹ کو ٹھیک کرتے ہوئے کھمبے سے گر کر زخمی حالت میں جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا اس موقع پر لاہور کے تمام ٹاؤنز نے شرکت کی اور CBA یونین کے صدر محمد تنویر اکرام بٹ سٹی ڈسٹرکٹ لاہور اور ٹاؤن سمن آباد سے محمد مقصود ، محمد ادریس، محمد اجوید، لیاقت علی اور اقبال ٹاؤن سے حاجی امتیاز احمد، شکیل احمد، طارق علی، طاہر شہزاد، اللہ دتہ اور داتا ٹاؤن سے عثمان غنی، اصغر علی، محمد جاوید، صغیر علی، محمد اکرم اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے خالد محمود، شبیر احمد وغیرہ اور شالیمار ٹاؤن سے محمد جاوید اور امتیاز وغیرہ اور نسٹر ٹاؤن سے محمد جاوید، امجد علی وغیرہ اور راوی ٹاؤن سے محمد آصف ، محمد اسلم وغیرہ، واہگہ ٹاؤن ،ساغر علی اور اسرار علی وغیرہ ،گلبرگ ٹاؤن سے ولی محمد، نصیر خان، عارف وغیرہ سٹی گورنمنٹ سے جمشید خان خادم مسیح، بدیح الزاماں ان تمام ملازمین سٹریٹ لائٹ نے اپنا موقف پیش کیا حکومت پنجاب سے اپیل کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ سٹریٹ لائٹ لائن مین کو خطرناک الاؤنس اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ کی طرح اور تعلیمی قابلیت اور سروس کی بناء پر پروموشن کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4