زندہ جلانے والے افراد کے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

زندہ جلانے والے افراد کے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری یونس کی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد میں2 افراد کوزندہ جلانے والے افراد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج 2اپریل کو ہوگی پچھلی سماعت پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی کو سے جواب طلب کررکھا ہے عدالت میں درخواست گزا سعید ظفر نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیا رکر رکھا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر بلوائیوں نے حافظ نعیم اور نعمان بابر کو زندہ جلا دیا جو کہ بد ترین بربریت ہے،اس واقعہ سے پورے ملک میں دہشت پھیلی اور عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی۔    عدالت اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اورآئی جی پنجاب کو اس مقدمے کو فوجی عدالت میں ٹرائل کے لئے بھجوانے کے بھی احکامات صادر کرے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4