مقدمہ قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 7سال قید و 1لاکھ جرمانے کی سزاء کاحکم

مقدمہ قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 7سال قید و 1لاکھ جرمانے کی سزاء کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری منیر احمد نے قتل کے مقدمہ میں لاش برآمد کروانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد امجد کو 7 سال قید سخت ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایااستغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف الزام تھا کہ وہ اپنے محلے کے 13 سالہ لڑکے نعمان کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور دریا راوی پر لے جا کر اس کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر اس کا گلہ دبا کر ہلاک کرکے اس کی لاش کو راوی کنارے دبا دیا تاہم دوران تفتیش ملزم نے مقتول کی لاش برآمد کروادی جس پر اس کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا دوران سماعت استغاثہ ملزم کے مقتول کو اغوا کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جبکہ لاش برآمد کروانا ثابت ہو گیا جس پر عدالت نے اسے مذکورہ بالا سزا کا حکم سنایا۔