حکم عدولی پر تھانہ کاہنہ کے انسپکٹر پولیس کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا حکم

حکم عدولی پر تھانہ کاہنہ کے انسپکٹر پولیس کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا ...

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل اور طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے کی پاداش میں تھانہ کاہنہ کے انسپکٹر پولیس زاہد حسین کی تا حکم ثانہ تنخواہ قرق کرنے کے علاوہ اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7 اپریل کو اسے گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے یہ حکم فاضل جج نے زیر سماعت قتل کے ایک مقدمہ میں بار بار حکم جاری کرنے کے باوجود استغاثہ کے گواہ پیش نہ کرنے اور عدالت کی طرف سے اسے اصالتاً حاضر ہونے کا حکم دینے کے باوجود پیش نہ ہونے کی پاداش میں جاری کیا ہے فاضل جج نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ انسپکٹر پولیس کی تنخواہ قرق بند کرکے عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4