گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

 لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ، قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو اپنی پسند کا نمبر رجسٹرڈ کرانے کے لئے محکمہ ایکسائز کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا اور آن لائن گاڑی کی رجسٹریشن ہو سکے گی ۔جس کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر رجسٹریشن نمبر پلیٹس میں جدت لانے کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سلمان صوفی ،سیکرٹری علی طاہر ،سیکرٹری پراسیکیوشن رانا مقبول ، ڈی جی ایکسائز ، محکمہ پولیس ، خزانہ، قانون کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ایکسائز تاریخی اقدامات کرتے ہوئے موٹر رجسٹریشن،ٹوکن وپراپرٹی ٹیکس کو کمپیوٹرائزڈ کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹ میں جدید سیکورٹی خوبیاں ہوں گی اور روڈز پر کیمرے کے ذریعے گاڑی کی نمبر پلیٹ سکین ہونے کے بعد چوری شدہ گاڑی کا تمام ڈیٹافوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہنچ جائے گا اورکسی بھی چیک پوائنٹ پر گاڑی کوروکا جا سکے گا۔

مزید : علاقائی